15 جون 2014 - 13:28
داعش کا ایک خوں خوار کمانڈر موصل میں ہلاک

القاعدہ سے منسلک دہشت گروہ (داعش) کا ایک خوں خار کمانڈر موصل میں ہلاک ہو گیا ہے۔

ابنا:عراق میں دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ صوبۂ نینوا کے دارالحکومت موصل میں داعش کا سرغنہ ابو عمر ہلاک ہو گیا۔

در ایں اثنا، عراقی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پیش رفت روک دی ہے اور ان کے زیر قبضہ آنے والے علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

دس جون کو داعش کے عسکریت پسندوں نے عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد دارالحکومت بغداد سے شمال مغرب میں 140 کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تکریت شہر پر بھی شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ موصل اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تقربیا پانچ لاکھ افراد کو نقل مکانی کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

داعش نے اپنے جنگجوؤں سے دارالحکومت بغداد اور کربلای معلی کی جانب پیش قدمی کرنے کے لیے کہا ہے۔

دوسری جانب عراقی فورسز نے صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں کئی قصبوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
........

/169